اتنے میں

قسم کلام: متعلق فعل

معنی

١ - اس عرصے میں، اس اثنا میں۔ "اتنے میں ابن زبیر اور اس کے ساتھیوں نے پھر بادل کی گرج کی طرح زور سے نعرۂ تکبیر بلند کیا۔"      ( ١٩١٠ء، فلپانا، ١٦٧ ) ٢ - اس قدر تھوڑی مقدار یا تعداد میں، اتنی ذرا سی بات میں۔  موہوم سی امید بھی امید ہے کوئی خوش اتنے ہی میں عاشق ناکام ہو گیا      ( ١٩٢٧ء، شاد، میخانۂ الہام، ٧٣ )

اشتقاق

سنسکرت زبان کے لفظ 'اِتْنا' کی مغیرہ صورت 'اِتنے' کے ساتھ 'میں' حرف جار لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٥٠٣ء کو "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - اس عرصے میں، اس اثنا میں۔ "اتنے میں ابن زبیر اور اس کے ساتھیوں نے پھر بادل کی گرج کی طرح زور سے نعرۂ تکبیر بلند کیا۔"      ( ١٩١٠ء، فلپانا، ١٦٧ )